• news

جن کے اکاﺅنٹ‘ بچے باہر‘ انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت کیوں؟ سعد رضوی


لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی کی قیادت میں 22 مئی کو کراچی سے شروع ہونے والا پاکستان بچاو¿ مارچ آخری مرحلے میں تیسرے روز مریدکے سے گوجرانوالہ پہنچ گیا۔ قافلے میں پیدل چلنے والو ں کی بھی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔ اہم شاہراہوں سمیت جگہ جگہ استقبال، شہری دن بھر مارچ کے شرکاءکا خیر مقدم کرتے رہے۔ سعد حسین رضوی نے کہا کہ عمران خان ہمیں چھوٹا سا طبقہ کہتا تھا، ہمارے ا±وپر ہیلی کا پٹروں سے گولیاں چلوائیں، دہشت گردی کے پرچے کٹوائے۔ فورتھ شیڈول لگائے، غیر قانونی طور پر جیلوں میں قید کیا، گھروں پر چھاپے مارے، چادر چار دیورایاں پامال کی گئیں، گھریلوخواتین پر تشدد کیا۔ حتیٰ کہ چھوٹے چھوٹے بچوں تک کو زدوکوب کیاگیا، لیکن لبیک یارسول کا نعرہ نہ رکوا سکا۔ عمران خان کہتا تھا قانون سب کیلئے برابر ہے۔ اب میں پوچھتا ہوں قانون پسند صاحب کیا حال ہے اور سناو¿ اب آرام ہے، ہم نے کہا تھا کہ اقتدار آنے جانے والی چیز ہے۔ جن کے اکاو¿نٹ، کاروبار، رہائش، مال و دولت اور بچے باہر ہیں انہیں پاکستان میں الیکشن لڑنے کی اجازت ہی نہیں ہونی چاہیے۔ پاکستان میں سیاست کا اہل وہ ہی ہو جس کا جینا مرنا پاکستان میں ہو۔ کسی کی غلطی فہمی ہے کہ وہ اب کی بار بدمعاشی پر الیکشن جیت لے گا۔ ہر بدمعاش اور نوسرباز کا راستہ روکیں گے۔ آصف زرداری کسی خام خیالی میں رہے کہ وہ ملکی نظام اپنی لپیٹ میں لے گا۔ پوری قوم جانتی ہے آصف زرداری ڈاکو ہے، سندھ کا اس نے جو برا حال کیا ہوا ہے وہ میں اپنی آنکھوں سے دیکھ کر آیا ہوں۔ پیر سید ظہیر الحسن شاہ، قاضی محمود اعوان، علامہ غلام غوث بغدادی، مفتی محمد عمیر الازھری، علامہ غلام عباس فیضی، ڈاکٹر محمد شفیق امینی، مفتی وزیر احمد رضوی، صاحبزادہ انس حسین رضوی، علامہ فاروق الحسن قادری، صوبہ پنجاب کے مختلف اضلاع اور ڈویژن، سندھ، خیبر پختون خواہ، بلوچستان کی قیادت اور ہزاروں کی تعداد میں کارکنان سمیت عوام کی بڑی تعداد موجود ہے۔ آج قیام وزیر آباد میں ہو گا۔ مارچ کے روٹ پر ہر جگہ بینرز اور پینا فلیکسز آویزاں ہیں۔ 
سعد رضوی

ای پیپر-دی نیشن