• news

خرم دستگیر نے گوجرانوالہ میں 132 کے وی گرڈ سٹیشن کا سنگ بنیاد رکھ دیا 


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر خان نے سٹی ہا¶سنگ سے ملحقہ نئے 132 کے وی گرڈ سٹیشن کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے، نئے گرڈ سٹیشن کی تخمینہ لاگت ایک ارب 6کروڑ روپے ہے جبکہ یہ گرڈ سٹیشن ساڑھے تین ماہ کی ریکارڈ مدّت میں مکمل کیا جائے گا۔اس سلسلہ میں نئے گرڈ اسٹیشن کے احاطہ میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی مہمان خصوصی وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر خان تھے۔ وزیر توانائی نے کہا کہ ایک ارب 6کروڑ روپے کے تخمینہ لاگت سے تعمیرہونے والے 132کے گرڈ اسٹیشن غلام دستگیر خان کی تعمیر کا کام شروع کیا جا چکا ہے اور انشاءاللہ محض ساڑھے تین ماہ کی ریکارڈ مدت میں اسے مکمل بھی کیا جائے گا۔ اس گرڈ سٹیشن کی تعمیر پر کُل ایک ارب چھ کروڑ روپے لاگت آئے گی جس میںتقریباََ 88کروڑروپے گرڈ اسٹیشن جبکہ 18کروڑ روپے ٹرانسمیشن لائنوں کی تعمیر پر خرچ ہوں گے اس خطیر رقم کی سرمایہ کاری سے گیپکو کو لائن لاسز میں کمی کی وجہ سے سالانہ لاکھوں یونٹ کی بچت ہو گی اور مستقبل میں یہ گیپکو کیلئے مسلسل ایک بہت بڑی تکنیکی و مالی بچت کا باعث بنا رہے گا۔
خرم دستگیر

ای پیپر-دی نیشن