ڈونلڈٹرمپ نے اپنے خلاف فردجرم کومضحکہ خیزقراردیا
جارجیا(شہنوا)سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خلاف فرد جرم کو مضحکہ خیز قراردے دیا۔ جارجیا میں ریپبلنکنزکنونشن سے خطاب میں سابق امریکی صدرنے بائیڈن انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ الیکشن جیتنے والے ہیں اسی لیے انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کبھی ہارنہیں مانوں گا، اپنے مشن سے بازنہیں آوں گا۔ ہم موجودہ سیاسی اسٹبلیشمنٹ کامقابلہ کرنے جارہے ہیں۔ امریکی عوام آئندہ الیکشن میں دھاندلی کرنے والوں کو مزہ چکھائے گی۔ خیال رہے کہ دو روز قبل امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر انچاس صفحات پر مشتمل فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے ٹرمپ نے امریکی سیکیورٹی کے بعض حساس ترین راز خطرے میں ڈالے۔ سابق امریکی صدر پر نیوکلیئر ہتھیاروں، فوجی حملوں کے منصوبوں کی دستاویزات سمیت دیگر خفیہ دستاویزات کو غلط طریقے سے رکھنے کے الزامات کا سامنا ہے۔ جن میں جاسوسی ایکٹ کی 31 خلاف ورزیاں بھی شامل ہیں۔