ایران جوہری ہتھیار بنانا چاہے تو مغرب روک نہیں سکتا: آیت اللہ خامنہ ای
تہران (نوائے وقت رپورٹ)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ اگر ایران جوہری ہتھیار بناناچاہے تو مغرب اسے روک نہیں سکتا۔آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران کے جوہری ہتھیاروں کی بات جھوٹ ہے اور یہ بات مغرب بھی جانتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ہم اپنے مذہبی عقائد کی بنیاد پر ایٹمی ہتھیار نہیں چاہتے اگر ایسا ہو تو مغرب ہمیں روک نہیں سکتا۔ مغرب کے ساتھ معاہدہ ہونا بہتر ہے لیکن ایرانی جوہری صنعت کا احترام کیاجانا چاہیے۔ ایران کو تحفظ کے فریم ورک کے تحت اقوامِ متحدہ جوہری نگراں ادارے کے ساتھ کام جاری رکھنا چاہیے۔