شفاف الیکشن ہوں گے تو سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگا ،شیخ رشید
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بجٹ خسارہ کہاں سے پورا ہوگا جب کارخانے نہیں چلیں گے تو محصولات کہاں سے وصول ہوں گی غریب کے پنکھے پربھی2000 ٹیکس لگ گیاہے دس کروڑآدمی غربت کی لکیر سے نیچے آگئے ہیں انہوں نے ان خیالات کا اظہار لال حویلی سے جاری بیان میں کیا شیخ رشید احمد نے کہا کہ شفاف الیکشن ہوں گے تو اندرونی اور بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگا اور ایکسپورٹ بڑھے گی آٹاگھی چینی بجلی گیس زرداری شریف فضل الرحمان خاندان کا مسئلہ نہیں یہ غریب کامسئلہ ہے یہ الیکشن میں کسی کومنہ دکھانے کے قابل نہیں رہے جوجال کسی کیلئے ب±نا تھا اس میں خودپھنس گئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ پی ڈی ایم ٹوٹ پھوٹ کاشکارہے نون اورپیپلز پارٹی آمنے سامنے آنےوالے ہیں ڈان لیکس میموگیٹ پانامہ پیپر انکے حقیقی اثاتے ہیں۔
شیخ رشید