• news

جمعیت علماءاسلام کے زیراہتمام تحفظ ختم نبوت کانفرنس 

لاہور( خصوصی نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت وجمعیت علماءاسلام اقبال ٹاو¿ن لاہور کے زیراہتمام تحفظ ختم نبوت کانفرنس جامع مسجد نیشنل بنک کالونی سمن آباد لاہور میں زیرصدارت مجلس لاہور کے امیر شیخ الحدیث مولانا مفتی محمدحسن منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں پاکستان شریعت کونسل کے مولانا زاہد الراشدی،مرکزی رہنما عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت مولانا عزیز الرحمن ثانی، چیئر میں قرآن سنہ موومنٹ علامہ ابتسام الٰہی ظہیر، جے یوآئی س کے مرکزی رہنما مولانا عبدالرو¿ف فاروقی، معروف شاعر سید سلمان گیلانی،امیروسطی پنجاب جماعت اسلا می مو لانا جاوید قصوری، سپریم کورٹ کے وکیل ایم اسد منظوربٹ، مولانا شاہنواز فاروقی،مبلغ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم، کانفرنس کے منتظم اعلیٰ مولانا قاضی عبدالودود، مولانا محمدقاسم گجر حافظ فیصل بلال حسان، جے یو آئی لاہور کے قائم مقام سیکرٹری جنرل حافظ نصیراحمداحرا، مولانا عبدالرحمن، مولانا عبدالعزیز، قاری معاویہ محمودمکی ر، پروفیسر ابوبکر چوہدری، قاری محمدعمران، قاری محمدزکریا، حافظ عرفان حیدر سمیت کثیرتعداد میں علماءقراءاور عوام نے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کا بنیادی عقیدہ ہے جس کی بنیاد پر دین اسلام کی پوری کی پوری عمارت قائم کھڑی ہے اور اس عقیدہ ختم نبوت پر مکمل و غیر مشروط طور پر ایمان لائے بغیر دین اسلام نامکمل ہے ختم نبوت و ناموس رسالت کا تحفظ اہم دینی فرض ہے۔علماءنے وطن عزیز پاکستان میں فتنہ قادیانیت کی بڑھتی ہوئی ناپاک ارتدادی سرگرمیوں و ریشہ دوانیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور مطالبہ کیاکہ حکومت وقت منکرین ختم نبوت فتنہ قادیانیت کی بڑھتی ارتدادی سرگرمیوں کو روکے جو اس کا فرض منصبی ہے۔ کسی بھی قادیانی کو مسلمانوں کی صفوں میں ہرگز ہرگز شامل نہیں ہونے دیں گے۔ امت مسلمہ نے قادیانی گروہ کو ان کے کفریہ عقائد کی وجہ سے اسلام اور مسلمانوں سے علیحدہ کردیا ہے اب کوئی ماں کا لعل قادیانیوں کو مسلمانوں کی صفوں میں شامل نہیں کرسکتا۔ علماءنے مطالبہ کیا کہ اہم سرکاری عہدوں پر براجمان ہونے والے قادیانیوں کو عہدوں سے ہٹایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ قادیانی آئینی طور پر غیر مسلم اقلیت ہیں، ختم نبوت اور قادیانیت کے متعلق آئینی شقوں کو ختم کرنے کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔علماءکا کہنا تھا کہ مجلس تحفظ ختم نبوت نے ہمیشہ ہر فورم پر عقیدہ ختم نبوت، تحفظ ناموس رسالت، قادیانیوں کے متعلق قوانین کے دفاع کا فریضہ سرانجام دیا ہے اور آئندہ بھی کرتے رہے گے اور کسی بھی صورت امتناع قادیانیت آرڈیننس کو غیر مو¿ ثر نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قادیانیت یہودیت کا چربہ ہے وطن عزیز پاکستان میں مسلمانوں کے ایمان کو خراب کرنے کے لیے قادیانی مختلف حربے استعمال کر رہے ہیں۔ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ جزوایمان نہیں بلکہ عین ایمان ہے۔ انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر کلمہ گو مسلمان پر فرض ہے، مسلکی تعصبات اور فروعی اختلافات کو پس پشت ڈال کر عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے اپنی جدوجہد میں تیزی لانا ہوگی۔ 

ای پیپر-دی نیشن