20جون کے جشن بینظیر جلسے کو کامیاب بنانا اولین ترجیح :آصف ناگرہ
لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ون کے صدر آصف ناگرہ نے کہا ہے کہ ہم نے 20جون کے جشن بینظیر جلسے کو کامیاب بنانے کی حکمت عملی وضع کر لی ہے۔وہ گزشتہ روز اپنی ڈسٹرکٹ میں پی پی 150,151 اور173 میں ھنگامی اجلاسوں سے خطاب کر رہے تھے۔ا س موقع پر نواب ناظم،عارف کھوکھر،عبدالستار چوہان، میاں اشرف،نصیر خان،اکرم کمبوہ،ثمینہ طارق، ثمینہ بشیر،زبیدہ بیگم شہناز رضا اور امیر حمزہ ایڈوکیٹ بھی موجود تھے۔
آصف ناگرہ نے کہا کہ لبرٹی چوک میں 20جون کی شب ہونیوالے جلسے میں شرکت کے لیے ڈسٹرکٹ ون سے پارٹی کارکنوں سے بھری گاڑیوں کا بہت بڑا قافلہ لبرٹی مارکیٹ روانہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی مرکز اور تمام صوبوں میں حکومتیں بنائے گی۔لاہور کے جیالے بہترین بجٹ دینے پر اپنے چیئرمین بلاول بھٹو اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے شکر گزار ہیں۔مستقبل پیپلز پارٹی کا ہے۔نیازی اور اس کے بچے کچے انڈوں والی پارٹی کا کوئی مستقبل نہیں۔