پی پی کراچی میں مئےر ‘ ڈپٹی مئےر اپنا بنائے گی: نرگس فیض
لاہور(نامہ نگار) پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری و سابق ایم پی اے نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ سندھ کے بلدیاتی الیکشنوں اور کشمیر باغ کی ضمنی نشست پر کامیابی ہمارے قائدین آصف علی زرداری، محترمہ فریال تالپور اور چیئرمین پیپلز پارٹی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی بہترین سیاسی حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔ پہلے مرحلے میں ہم کراچی میں مئےر اور ڈپٹی مئےر بنائیں گے پھر ہم کشمیر میں بھی کسی جیالے کو وزیر اعظم بنایں گے۔آنے والے الیکشنوں میں ملک بھر سے کامیاب ہو کر بلاول بھٹو زرداری کو پاکستان کا وزیر اعظم بنایں گے۔