• news

سابقہ حکمرانوں کی ناہلی کے باعث ملک بحرانوں کاشکار ہوچکا ہے: محمد اشرف بھٹی 


لاہور(نامہ نگار) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ آج ملک جس سیاسی حالات اور جس سیاسی کشمکش کا شکار ہو چکا ہے اس کا ذمے دار کوئی اور نہیں بلکہ عمران خان اور اس کے درپڑدہ سہولت کار ہیں۔ اگر عمران خان کو اس کے کئے کی سزا ہونے دی جاتی اور اس کے سزا کے فیصلے کو ریورس کرنے کی بجائے ایک مجرم کے ساتھ جو سلوک کیا جاتا ہے وہی سلوک کیا جاتا تو آج ملک کے یہ حالات نہ ہوتے جو ہو چکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایک سیاسی جماعت نے ملک کے ساتھ جو کچھ کیا نہ جانے یہ تباہی کب تک ہمیںبگھتنا پڑے گی جو جو لوگ بھی اس واقعہ میں ملوث ہیں قانون کو ان کے خلاف حرکت میں آنا چاہیے اور ان لوگوں کو ہر صورت اور ہر قیمت پر سائیں ملنی چاہیے تاکہ آئندہ کسی کو بھی ایسا کرنے کی کسی بھی قیمت پر جرات نہ ہو۔

ای پیپر-دی نیشن