• news

بجٹ عوام کی امیدوں کے مطابق  دیا گیاہے:شعیب الرحمن 


لاہور (خصوصی نامہ نگار)مسلم لیگ (ن)علماو¿مشائخ ونگ کے سینئررہنماحافظ شعیب الرحمن قاسمی جنرل سیکرٹری مولانامیاں محمداسلم ندیم نقشبندی،پیرحسیب الرحمن اعوان،میاں نسیم حسین،علامہ قیصرعباس چشتی، قاری محمدعمران قادری،علامہ نوازڈوگر اورپیرمظہرلاشاری نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں وفاقی بجٹ پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ بجٹ عوام کے امیدوں کے مطابق بہتربجٹ ہے اگرچہ 100فیصدعوام کی مشکلات توختم نہیں ہونگی۔ تاہم عوامی مشکلات کم کرنے کیلئے خاصہ معاون ومددگار ثابت ہوگاعلماو¿مشائخ نے بجٹ میں تنخواہوں وپنشن اضافہ کوانتہائی خوش آئندقراردیااورکہاکہ حکومت نے مشکل ترین حالات میں بھی ایک اچھاومتوازن بجٹ پیش کیاجس سے عوام کی مشکلات میں خاطر خواہ کمی کیساتھ ساتھ ملکی تعمیروترقی کابھی پہیہ چل پڑے گااورملک وقوم خوشحالی کی راہ پرگامزن ہونگے۔

ای پیپر-دی نیشن