حکمرانوں نے غریبوں کا سکون چھین لیا :عبدالوحید
لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اہلحدیث پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے غریب عوام کا سکون چھین لیا ہے اندرونی کشمکش میں ملک کمزور ہو رہا ہے۔ تمام سیاست دان حب الوطنی کا مظاہرہ کریں یہ بات جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی نے جماعت اہل حدیث لاہور کے امیر مولانا حافظ امجد اقبال گھمن کی قیادت میں جامعہ القدس چوک دالگراں میں آنیوالے علماءاور عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔