پاک ایڈونچر کلب سیاحتی کمیونٹی کے ہر مثبت کام کو خراج تحسین کرتا ہے: میاں اعظم
لاہور(نیوز رپورٹر) عمرہ کی سعادت حاصل کرنیوالے بائیکرز سید اسامہ ،عتیق ریاض، جہانزیب ٹو بھائی اور سائیکلسٹ طیب جواد کے اعزاز میں پاک ایڈونچر کلب کی تقریب اور ماہانہ میٹنگ جیلانی پارک میں ہوئی،جس کی صدارت چیئرمین میاں محمد اعظم نے کی ، جبکہ بریگیڈیئر (ر) مصباح راشد ،ممتاز دانشور خالد محمد رامے، نامور شاعرہ پروین وفا ہاشمی، روبینہ شاہین ، حامد جمیل براڈکاسٹر ریحانہ عثمانی، ضماد گریوال مہمان خصوصی تھے تقریب میں ڈاکٹر خبیب سندھو ،فیصل فبانی ، طاہر منیر ، اسلم سعیدی امداد الہی ،آصف علی ،راشد راﺅ،خالد سلیم رانا، چوہدری نذیر اور دیگر عہدیداران اور ممبران نے شرکت کی اس موقع پر مذکورہ سائیکلسٹ اور بائیکرز کو شیلڈ دی گئی اور عمرہ کی سعادت پر انہیں مبارکباد دی گئی , دیگر مہمانان خصوصی کو بھی اعزازی شیلڈ اور تحائف دیے گئے تقریب میں کلب کے سیکرٹری فارن افیئرز اور انٹرنیشنل بائیکر مقصود احمد چغتائی کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ اور دستار بندی بھی کی گئی، میاں محمد اعظم اور مقصود چغتائی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاک ایڈونچر کلب سیاحتی کمیونٹی کے ہر مثبت کام کو خراج تحسین کرتا ہے سیاحت کا فروغ ہماری اولین ترجیح ہے ،دنیا کو پاکستان کا انتہائی خوبصورت چہرہ دکھانا ہمارا مشن ہے حکومت سیاحت کو انڈسٹری کا درجہ دے کر پاکستان کو خوشحال بنا سکتی ہے ، ارباب اختیار بائیکرز کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں سیاحت کے عملی فروغ کیلئے اقدامات کریں۔ آخر پر خالد سلیم کے بہنوئی اور چوہدری عمر بائیکر کی والدہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی۔