• news

 ملکی سالمیت جانوں سے زیادہ عزیز ہے: حافظ عبدالغفار 


لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سالمیت ہمیں اپنی جانوں سے زیادہ عزیز ہے پاک فوج کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے والے زلیل ورسوا ہوں گے یہ کسی رعایت کے مستحق نہیں یہ بات انہوں نے جماعت اہل حدیث کی مشاورتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر پروفیسر عبد المجید مولانا حافظ عبد الوھاب روپڑی مولانا شکیل الرحمٰن ناصر حافظ عبد الوحید شاہد اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت اور استحکام ہمیں اپنی جانوں سے بھی زیادہ عزیز ہے پاک فوج اور اداروں کے خلاف غلیظ پروپیگنڈا کرنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں جنہوں نے قومی املاک کو نقصان پہنچایا وہ دشمن کے ایجنڈے کی تکمیل چاہتے ہیں۔ قوم ایسے ملک دشمن کاروائیوں میں ملوث عناصر کے متعلق خوش فہمی نہ رہیں کیونکہ ان کا کردار سامنے آچکا ہے ہماری فوج نے دشمن کا ہر محاذ پر جرآت اور بہادری سے مقابلہ کیا ہے ہم پاک فوج کے پشت بان ہیں انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے لاہور میں استحکام پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں تمام مکاتب فکر کے جید علمائے کرام اورذمہ داران خطاب کریں گے جو جامعہ القدس چوک دالگراں لاہور میں منعقد ہو گی۔

ای پیپر-دی نیشن