• news

 عقیدہءختم نبوت و معصومیت کا پرچار گلی گلی لازم ہے:اشرف جلالی


لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا: عقیدہءختم نبوت و معصومیت کا پرچار گلی گلی لازم ہے۔ قادیانیت ہرگز کوئی اسلامی فرقہ نہیں بلکہ اسلام اور پاکستان کے خلاف سب سے بڑا فتنہ ہے۔ قادیانی ہر اسلام دشمن قوت کے اتحادی اور آلہ کار ہیں۔ یہ غیر محسوس طریقے سے شجر اسلام کی جڑیں کاٹنے میں مصروف ہیں۔ آفت زدہ اور غربت والے علاقوں میں یہ مالی امداد اور فری اشیائ کی تقسیم کے ذریعے لوگوں کو اپنا ہم نوا بنا رہے ہیں۔ یہ نت نئے طریقہءواردات سے لوگوں کا ایمان لوٹتے ہیں۔ امتناعِ قادیانیت آرڈیننس کے باوجود یہ آزادانہ اسلام دشمن کاروائیوں میں مصروف ہیں۔ 
مختلف محکموں میں چھپی کالی بھیڑیں انہیں سپورٹ کر رہی ہیں۔ پاکستان کو ایک ناکام ریاست بنانے کے ایجنڈے پر قادیانی بھرپور طریقے سے کام کر رہے ہیں۔ پاکستان کو ان کی سازشوں سے بچانے کے لیے امتناعِ قادیانیت آرڈیننس کا نفاذ یقینی بنانا بہت ضروری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن