عمران عوام کے ساتھ دشمنی کی سز ا ضرور بھگتیں گے :رانا تنویر
فیروزوالہ(نامہ نگار)وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ فرعون بنے بیٹھے عمران خان کی چند روز میں ہی زبان باہر نکل آئی ہے اور مقبولیت کے دعوے تنہائی کے رونے میں تبدیل ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان اور عوام کے ساتھ دشمنی کی سزا ضرور بھگتیں گے اور پاکستان ہر شعبے میں ترقی کرے گا۔سلطان پارک مریدکے میں عوام کے چالیس سالہ مطالبہ کو پورا کرتے ہوئے دربار معصوم شاہ سے نارووال روڈ تک ریلوے روڈ کی تعمیر کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا کہ جو شخص بھی ملک اور عوام کے ساتھ غداری کرے گا اس کا انجام عمران خان جیسا ہوگا۔