• news

پی ڈی ایم نے عوام کومہنگائی  کے سوا کچھ نہیں دیا: قاری زوار


لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماءپاکستان کی سپریم کونسل کے چیئر مین مفکر اسلام علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ عوام حکمرانوں کے غریب کش نئے بجٹ کو مسترد کرتے ہیں پی ڈی ایم جو عوام کو مہنگائی سے نجات کے نام پر اقتدار پر قابض ہوئے عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام ہیں انہوں نے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ اشیائے خوردو نوش ،بجلی ، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فورا کمی کر کے غریب عوام کو زندہ رہنے کا حق دیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن