عوام دوست بجٹ پیش کرنے پرپی ڈی ایم مبارکباد کی مستحق ہے:خالد جوئیہ
کاہنہ(نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما محمد خالد جوئیہ آف جھیڈو نے کہا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے قرض کے بغیر غریب عوام دوست بجٹ پیش کر کے سیاسی مخالفین کے منہ بند کر دئیے۔ وزیر اعظم میاں شہباز شریف ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت پوری پی ڈی ایم مبارکباد کی مستحق ہے ملک کو ڈیفالٹر کہنے والوں کو منہ کی کھانی پڑی عمران نیازی کو اقتدار سے الگ نہ کرتے تو ملک واقع ہی ڈیفالٹر ہوجاتا ۔حکومت نے مشکل وقت میں اقتدار سنبھال کر ملک کو ترقی کی طرف گامزن کر دیا ہے ملکی اداروں کو بھی چاہیے کہ وہ حکومت کا ساتھ دیں تاکہ ملک سیاسی، معاشی بحرانوں سے باہر نکل سکے قائد میاں محمد نواز شریف ، شہباز شریف اور دیگر پی ڈٰی ایم کے رہنماوں نے اپنی اپنی سیاست کو داوں پر لگا دیا اور ریاست کو بچا لیا ایسے سیاستدان ملک و قوم کے لیے اچھے ستون ثابت ہوتے ہیں جو ملک کی خاطر سیاست تو کیا اپنی جانیں بھی قربان کر دیتے ہیں، ملک کے بچے بچے کو علم تھا کہ تحریک انصاف شدت پسند جماعت ہے اس سے قبل اس پرپابندی لگنی چاہیے تھی قائد اعظم محمد علی جناح کی رہائش گاہ کو جلانے والے پاکستانی کہلانے کے قابل نہیں۔