فیروز والہ : محکمہ صحت کے 17ملازمین نوکری پر بحال
فیروزوالہ( نامہ نگار) چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر امان اللہ قاضی نے ماتحت مختلف برانچوں دفاتر اور شفاءخانوں میں کام کرنے والے سترہ ملازمین کو نوکری پر بحال کر دیا ہے اور ان کی معطلی کے احکامات منسوخ کر دیئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ان ملازمین میں نبیل اصغر ثناءرمضان ظفر اقبال ارشد محمود صائمہ شہزادی فداحسین بھٹی خالد مسیح خالد محمود محمد اسد اللہ عدیل صفدر حافظ وقاص صفوان ارشد رافیہ وزیر محمد بلال شائستہ پروین فیاض مسیح اور شکیلہ کوثر شامل ہیں۔