میاں نواز شریف سے لندن میں چوہدری اشرف وڑائچ کی ملاقات
قلعہ دیدارسنگھ(نمائندہ خصوصی)سینئر مسلم لیگی راہنما وسابق ایم پی اے چوہدری محمد اشرف وڑائچ کی لندن میں قائد پاکستان مسلم لیگ (ن)میاں محمد نواز شریف سے ملاقات ہوئی۔میاں محمد نواز شریف کی جانب سے سابق ایم پی اے چوہدری محمد اشرف وڑائچ کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سابق ایم پی اے چوہدری محمد اشرف وڑائچ نے میاں محمد نواز شریف کو اہل حلقہ این اے 74اور پی پی 54گوجرانوالہ کے عوام کی جانب سے محبت کا پیغام پہنچایا۔اس موقع پر سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا میرا دل پاکستان کی عوام کے ساتھ دھڑکتا ہے۔پاکستان کی عوام با لعموم جبکہ اہل گوجرانوالہ کے ساتھ انکی والہانہ محبت کا شمار نہیں کیا جا سکتا وہ جلد صحت یاب ہو کر پاکستان میں اپنی عوام کے درمیان ہونگے۔گجرانوالہ ڈویڑن میں مشکل حالات میں پارٹی کے ساتھ ثابت قدم رہنے والے مقامی کارکنوں کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔ قائد مسلم لیگ (ن)انشا اللہ کارکن آپ کو کبھی مایوس نہیں کریں گے۔ اور سابق ایم پی اے چوہدری محمد اشرف وڑائچ کی میاں نواز شریف کو یقین دہانی۔