گوجرانوالہ:ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے انتظامات بارے اجلاس
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) ڈاکٹر مجتبیٰ عرفات بھروانہ کی زیر صدارت حالیہ بارشوں اور مون سون بارشوں کے باعث ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا ، واسا، میٹرو پولیٹن کارپوریشن، میونسپل کمیٹیز، ضلع کونسل کو اربن فلڈنگ سے بچا¶ کیلئے نالوں کی صفائی اور محکمہ انہار ڈرینج کو دریائے چناب اور برساتی نالوں سے پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کیلئے بندوں اور حفاظتی پشتوں کی انسپکشن، مضبوطی کا عمل قبل از وقت مکمل کرنے کی ہدایت ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) ڈاکٹر مجتبیٰ عرفات بھروانہ نے تمام متعلقہ محکموں کے سربراہان کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام ادارے باہمی رابطہ استوار رکھتے ہوئے لوگوں کو فوری مدد پہنچانے کے لئے ہائی الرٹ رہیں گے ۔انہوں نے ڈی ڈی ایم اے کے ضلعی نمائندوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بارشوں کے دوران حادثات میں زخمی افراد کی تفصیلات میڈیکل بورڈ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال اور عمارتوں کے نقصان کا تعین کرنے کیلئے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرزکو ریکارڈبھجوائیں تاکہ نقصانات کا بروقت ازالہ کیا جاسکے۔