ٹی بی ایک مہلک مگر قابل علاج مرض ہے:ڈاکٹر اسامہ ارشد
نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار)ٹی بی ایک مہلک مگر قابل علاج مرض ہے،ٹی بی کی تشخیص اور علاج کی سہولت پنجاب کے ہرسرکاری ہسپتال میں موجود ہے۔ جس کا علاج ہر ٹی بی زدہ شخص کیلئے مفت کیا جاتا ہے۔ڈاکٹر اسامہ ارشد کچھ لوگوں میں اس مہلک بیماری کی علامات بہت جلد ظاہر ہوتی ہیں ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر اسامہ ارشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا انہوں نے بتایا کہ ٹی بی ایک ایسی مہلک بیماری جو فجا میں موجود بیکٹیریا سے ہوتی ہے اس کے جراثیم ٹی بی کے مریض کے کھانسنے سے ہوا میں پھیلتے ہیں اور نزدیک بیٹھے افراد میں سانس کے زریعے داخل ہو جاتے ہیں اورصحت سے متعلق تشویشناک مسائل کا باعث بنتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پھیپھڑوں میں ہونے والی تی بی ہی وہ قسم ہے جو متعدی بیماری کہلاتی ہے اور سانس کے ذریعے ایک دوسرے لوگوں میں آسانی سے منتقل ہوسکتی ہے۔