اسسٹنٹ پروفیسر رانا محمد اشرف نے مثال قائم کی:پروفیسر ڈاکٹر محمد زمان
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )پرنسپل گورنمنٹ اسلامیہ گریجوایٹ کالج پروفیسرڈاکٹرمحمد زمان چیمہ نے پروفیسر رانامحمد اشرف کی ریٹائرمنٹ کے سلسلہ میں الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاشعبہ انگریزی کے اسسٹنٹ پروفیسر رانا محمد اشرف نے دیگراساتذہ کیلئے ایک شاندار اور قابل ستائش مثال قائم کی ہے اوراس تاریخی درسگاہ کیلئے ان کی خدمات تا دیر یاد رکھی جائیں گی۔ تقریب میں وائس پرنسپل پروفیسر حافظ جمیل احمد، پروفیس(ر) (جاوید اقبال سدھو، پروفیسر(ر) آمر بالعدل، پروفیسر سرفراز احمد چٹھہ، پروفیسر ڈاکٹر حافظ محمد احسان، پروفیسر ڈاکٹر رشید احمد، پروفیسر خالد محمود رانا،پروفیسر ڈاکٹر محمد ارشد، پروفیسر اویس چودھری، پروفیسر محمد سلیم سندھو، پروفیسر محمد رفیع، پروفیسر عبد الرحمن جامی ،پروفیسر ریاض احمد،ڈائریکٹر تعلقات عامہ گوجرانوالہ افتخار علی شاہ، اور حافظ رانا محمد اکرم سمیت دیگر مقررین نے عزت اور وقار اور صحت وسلامتی کے ساتھ مدت ملازمت کی تکمیل پر رانا محمد اشرف کو مبارکباد دیتے ہوئے مزید کامیابیوں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔تقریب میں اساتذہ، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معززین اور کالج سٹاف نے شرکت کی ۔