• news

 وفاقی وزیر خزانہ نے بہترین اور متوازن بجٹ پیش کیا: عارف سندھیلہ


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر سابق رکن صوبائی اسمبلی و امیدوار پی پی 140محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت عوام کی بہتری اور ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے بہتر فیصلے کر رہی ہے وفاقی وزیر خزانہ نے ایک بہترین اور متوازن بجٹ پیش کیا ہے جس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایات پر عوام کو ریلیف دیا گیا ہے پوری قوم کا وزیراعظم کی عوام دوست پالیسیوں پر مکمل اعتماد ہے۔

ای پیپر-دی نیشن