• news

محکمہ ہیلتھ شیخوپورہ میںبوگس بلوںکے ذریعے فنڈز کی خورد برد کا انکشاف


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)محکمہ ہیلتھ شیخوپورہ میںبوگس بلوںکے ذریعے فنڈز کی خرد برد کا انکشاف ہوا ہے ، ذرائع کے مطابق نواحی علاقوں میں قائم سرکاری علاج گاہوں کے افسران و ملازمین نے جرنیٹرز کے ڈیزل اورایل پی میڈیسن کے بوگس بلوں کی ذریعے رقم نکلواکر رقم خرد برد کرلی ہے ذرائع کے مطابق آر ایچ سی کھاریانوالہ ، آر ایس سی مانانوالہ، سول ہسپتال مانانوالہ و دیگر علاج گاہوں میں ایک عرصہ سے کرپشن کا سلسلہ جاری ہے جس میں سی ای او آفس کا اکاﺅنٹنٹ اورنگزیب اور کلرک فتح محمد مدد گار بتایا گیا ہے جن کی ملی بھگت سے لاکھوں روپے نکلوائے جاچکے ہیں ، ذرائع کے مطابق مذکورہ شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر امان اللہ نے خفیہ ٹیم تشکیل دی ہے جو انکوائری کرکے رپورٹ جلد پیش کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن