مذہبی سکالر بےرسٹر پےر سےد وسےم الحسن نقوی پےپلز پارٹی مےں شامل
حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی ) جماعت الصفہ پاکستان کے سربراہ اور معروف مذہبی سکالر بےرسٹر پےر سےد وسےم الحسن نقوی پےپلز پارٹی مےں شامل ہو گئے ۔ اس سلسلہ مےں انہوں نے گذشتہ روز پےپلز پارٹی کے چےئرمےن بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاﺅس لاہور مےں ملاقات کی جس کے بعد انہوں نے پےپلز پارٹی مےں باضابطہ شامل ہونے کا اعلان کےا۔ اس موقع پر پی پی پی کے ضلعی سےکرےٹری جنرل محمد ارشد مہند اےڈوکےٹ، ملک فخر عباس اعوان اےڈوکےٹ، رانا فاروق سعےد اےڈوکےٹ صدر پی پی پی پنجاب اور دےگر صوبائی ومرکزی راہنماسےد نےئر عباس بخاری ، سےد حسن مرتضی ، ندےم افضل چن بھی موجود تھے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بےرسٹر سےد وسےم الحسن نقوی جےسے اسکالرز کی پارٹی مےں شمولےت سے پارٹی اور دےنی ومذہبی حلقوں مےں مزےد قربتےں بڑھےں گی ۔