• news

گوجرہ:رقبہ پر قبضہ کر نے کی  کوشش ، ملزمان کے خلاف مقدمہ


گوجرہ(نمائندہ نوائے وقت)رقبہ پر قبضہ کر نے کی کوشش ،ٹریکٹرونقدی وغیرہ چوری کر کے فرارہونے والے افرادکے خلاف مقدمہ درج کر لیاگیا۔چک نمبر340ج ب کے علی ذیشان نے تھانہ نواں لاہور میں مقدمہ درج کرایاکہ اس کے رقبہ پر اکبر علی وغیرہ نے اس کے رقبہ پر ناجائز طور پر قبضہ کر نے کی کوشش کی ۔اور ملزمان وہاں سے نقدی و ٹریکٹر وغیرہ چوری کر کے فرارہو گئے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔علاوہ ازیں چک نمبر418ج ب کے گورنمنٹ سکول میں داخل ہو کرنامعلوم چورپنکھے، میٹل ڈیٹکٹراور ٹیب وغیرہ چوری کر کے لے گئے ۔

ای پیپر-دی نیشن