جھوٹے وعدوں کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا:خالدجاوید وڑائچ
گوجرہ(نمائندہ نوائے وقت)جھوٹے وعدوں کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا۔عوامی منصوبوں کی تکمیل پوری ہورہی ہے ان خیالات کا اظہار وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے پلاننگ ممبرقومی اسمبلی چوہدری خالدجاوید وڑائچ نے عوامی فلاح کے منصوبے میگا پراجیکٹ ٹوبہ روڈ انڈر پاس سنگ بنیادکی افتتاحی تقریب کے دوران کیااس موقع پرسابق چیئرپرسن فوزیہ خالد وڑائچ، مسلم لیگ یوتھ ونگ کے ڈسٹرکٹ صدر عقبہ علی وڑائچ انجمن تاجران کے صدر منصور احمد بھنگوسمیت دیگررہنماوکارکنان موجودتھے۔ ممبر قومی اسمبلی کا جگہ جگہ پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے پرتپاک استقبال کیاگیاممبر قومی اسمبلی چوہدری خالدجاوید وڑائچ نے کہا کہ سیاسی مخالفین کو الزام تراشیوں کے علا¶ہ کوئی کام نہیں ان کی سیاست ہمیں یاد کرنے سے زندہ ہے کیونکہ ہم نے سیاست کو ہمیشہ عبادت سمجھ کر کیا۔