کمشنر گوجرانوالہ کے اقدامات، کروڑوںکے فنڈز ضائع ہونے سے بچ گئے
ایمن آباد (میاں طارق فیض )کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن و ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کے اقدامات سے ادارہ کے کروڑوں روپے کے فنڈز ضائع ہونے سے بچ گئے۔کرپٹ افسران میں مایوسی چھا گئی۔تفصیلات کے مطابق عید الاضحی کے موقع پر میٹروپولیٹن کی حدود میں ہر سال شہر کے مختلف مقامات پر مویشی منڈیاں قائم کی جاتی تھی۔ جس پر کروڑوں روپے کے فنڈز خرچ کیے جاتے تھے۔مگر منڈیوں میں سہولیات صرف کاغذ محدود ہوتی تھی اور اس طرح فنڈافسران ڈکار جاتے تھے۔مگر اس مرتبہ عید الاضحی کے موقع پر ایڈمنسٹریٹر نوید حیدر شیرازی کے احکامات کی روشنی میں مویشی منڈیوں کے انتظامات بیو پاریوں کے ذمہ ہوں گے اس کے علاوہ قربانی کے جانوروں کی آلائشیں وغیرہ کے لیے میٹروپولیٹن کی طرف سے شہریوں کو اسپیشل شاپر مہیا کیے جاتے ہیں۔ایڈمنسٹریٹر کی طرف سے تخمینہ جاتی رپورٹ طلب کرنے پر میٹروپولیٹن کے کرپٹ افسران نے 50لاکھ کا تخمینہ پیش کیا مگر اس کے برعکس ایم ڈی سالڈ ویسٹ اینڈ منیجمنٹ کمپنی شاہد عباس جوتہ کی طرف سے گیارہ لاکھ کا تخمینہ پیش کیا گیا جس کی منظوری دے دی گئی۔ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر نوید حیدر شیرازی ان اقدامات سے میٹروپولیٹن کارپوریشن کہ کروڑوں کے فنڈز کرپٹ افسران کی یہ وہ میں جانے سے بچ گئے۔