پی ٹی آئی حکومت میں لیگی قیادت کیخلاف جھوٹے کیس چلائے گئے:جہانزیب خان
جھبراں ( نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل و امیدوار پی پی 142خان جہانزیب خان نے کہا ہے کہ جب چیئرمین پی ٹی آئی کی فسطائی حکومت نے نواز لیگ کی قیادت کے خلاف جھوٹے کیس چلائے اور ان کو جیل بھیجا تو ہم نے بیرونی دنیا سے ملکی معاملات میں مداخلت کی درخواستیں نہیں کی تھیں بلکہ پارٹی قیادت نے جواں مردی سے پی ٹی آئی کی حکومت کے جبر کا سامنا کیا۔