نواز شریف نے ہمیشہ نوجوانوں کی بہتری کیلئے کام کئے: احسان علی سمراء
جوئیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری احسان علی سمراء نے کہا ہے کہ (ن) لیگ نے قائد نواز شریف کے ویژن کے مطابق ہمیشہ نوجوانوں کی بہتری کے لیے کام کیے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر قاری مشتاق احمد،سہیل رحمان کمبوہ،محمد وجاہت،محمد عثمان ارشد، نوید بھٹی،وسیم مغل، میاں مزمل حسین اور دیگر موجود تھے۔