• news

پی سی بی کا 4بورڈز سے دو طرفہ ون ڈے یا سہ ملکی سیریز کیلئے رابطہ

لاہور (سپورٹس رپورٹر)پی سی بی نے آسٹریلیا کرکٹ، نیوزی لینڈ کرکٹ، بنگلہ دیش بورڈ اور جنوبی افریقہ بورڈ سے رابطہ شروع کردیا۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے چاروں بورڈز کو اگست میں پاکستان آکر سہ ملکی یا دو طرفہ سیریز کھیلنے کی پیشکش کی ہے۔ پی سی بی نے چاروں بورڈز کو ای میل کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ سے پہلے ایشیا کی کنڈیشنز سے ہمکنار ہو جائیں ،پاکستان آکر سہ ملکی یا دو طرفہ سیریز کھیلیں۔ پی سی بی چاروں بورڈز کی طرف سے مثبت جواب کے انتظار میں تاحال کوئی جواب نہ آسکا۔ پی سی بی چاہتا ہے کہ قومی کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ سے پہلے تین یا پانچ ون ڈے میچز تیاری کیلئے مل سکیں۔

ای پیپر-دی نیشن