ایمرجنگ ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ ٹرافی کی رونمائی
لاہور(سپورٹس رپورٹر)ایمرجنگ ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ ‘ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی ۔ پاکستان سمیت ایمرجنگ ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ میں شریک تمام آٹھ ٹیموں کی کپتانوںنے ٹرافی کی رونمائی تقریب میں شرکت۔پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کپتان فاطمہ ثنا نے کی۔تقریب کے بعد اے سی سی کی جانب سے ٹورنامنٹ میں شریک تمام ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔