• news

ورلڈ بیچ ریسلنگ انعام بٹ کو کوارٹر فائنل میں شکست‘ایونٹ میں پانچویں پوزیشن

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستانی پہلوان انعام بٹ کو ورلڈ بیچ ریسلنگ کے کوارٹر فائنل میں شکست ہو گئی۔انعام بٹ کو ورلڈ نمبر ون آذربائیجان کے ابراہیم یوسف نے شکست دی، اس شکست کے بعد ورلڈ بیچ ریسلنگ میں انعام بٹ پانچویں نمبر پر آ گئے۔سنگاپور میں ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز میں انعام بٹ اپنی 3 فائٹس جیت کر کوارٹر فائنل میں پہنچے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن