• news

سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک،2 زخمی 


راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کےخلاف آپریشن شمالی وزیرستان میں کیا جہاں فائرنگ کے نتیجہ میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا، ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز کیخلاف کارروائیوں میں ملوث تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی لوگوں نے سکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا، مقامی لوگوں نے علاقے سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ای پیپر-دی نیشن