190 ملین پا¶نڈ کرپشن کیس نیب نے بشریٰ بی بی کو آج طلب کر لیا
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) نیب راولپنڈی نے 190 ملین پا¶نڈ کرپشن کیس میں بشریٰ بی بی کو آج طلب کر لیا ہے۔ نیب کی ٹیم نے بشریٰ بی بی کی طلبی کا نوٹس زمان پارک میں موصول کرا دیا۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کو آج صبح 11 بجے نیب راولپنڈی میں طلب کیا گیا ہے۔ 190 ملین پا¶نڈ کرپشن کیس میں تفتیش کیلئے پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرائیں۔
بشریٰ/ طلبی