• news

عرب ، چین بزنس کانفرنس، پہلے روز 10 ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط

ریاض (نوائے وقت رپورٹ) سعودی دارالحکومت ریاض میں دسویں عرب چین بزنس کانفرنس جاری ہے، پہلے روز ہی 10ارب ڈالر کے سرمایہ کاری معاہدوں پر دستخط ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ چین 430 ارب ڈالر کے ساتھ عرب ملکوں کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ کانفرنس میں عرب ممالک اور چین کے درمیان شراکت داری اور تعاون کے فروغ پر زور دیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق دو روزہ کانفرنس میں 40 ارب ڈالر کے معاہدے طے پانے کی توقع ہے۔ کانفرنس میں چین اور عرب ملکوں کی ساڑھے 3ہزار سے زائد کاروباری شخصیات اور نمائندے شرکت کر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن