• news

طوفان قریب، ادارے ہائی الرٹ، فوج پہنچ گئی، ساحلی پٹی سے شہریوں کی منتقلی 

کراچی+ نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) بحیرہ عرب میں موجود طوفان بائپر جوائے مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔ سمندری طوفان 15 جون کو کیٹی بندر سے ٹکرانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان بائپر جوائے کراچی سے 600 کلو میٹر دور جنوب میں موجود ہے۔ طوفان شمال مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے۔ بائپر جوائے ٹھٹھہ سے 580 کلومیٹر جنوب، اورماڑہ سے 720 کلومیٹر جنوب مشرق میں ہے۔ میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق بائپر جوائے میں مزید شدت آگئی ہے۔ طوفان کا یہ سسٹم شمال کی جانب بڑھتا رہے گا، سسٹم کے مرکز میں ہواو¿ں کی رفتار 220 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، سسٹم کے مرکز اور اطراف میں لہریں 40 فٹ بلند ہو رہی ہیں۔ محکمہ کے مطابق طوفان کے اثرات کے نتیجے میں کراچی میں 13 جون سے 16 جون کے درمیان گرج چمک کے ساتھ تیز بارش اور آندھی کا امکان ہے۔ 13 سے 17 جون کو ٹھٹھہ، سجاول، بدین، تھرپارکر اور عمرکوٹ میں گرج چمک کے ساتھ آندھی کا امکان ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے متعلقہ اداروں کو مقامی زبان میں سمندری طوفان سے متعلق آگاہی مہم کی ہدایت کی گئی ہے۔ سندھ حکومت نے تمام ضلع افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں اور کراچی سمیت ساحلی اضلاع میں کنٹرول روم قائم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ زیر تعمیر عمارتوں پر لگے میٹریل بھی ہٹانے کا حکم صادر کیا گیا ہے۔ محکمہ صحت اور کے ایم سی ہسپتال ہائی الرٹ کر دیئے گئے ہیں جبکہ ڈی ایم سیز اور کنٹونمنٹ کو بل بورڈ ہٹانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ خطرناک عمارتوں سے رہائشیوں کی نقل مکانی اور تمام ڈپٹی کمشنرز کو ریلیف کیمپ قائم کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ سندھ حکومت نے واٹر بورڈ کو ڈی واٹرنگ پمپ لگانے، ضلعی انتظامیہ، رینجرز اور کوسٹ گارڈ کو دفعہ 144 پر عمل درآمد یقینی بنانے اور شیشے والی عمارتوں کے مالکان سے بات کر کے حفاظتی انتظامات کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ کے الیکٹرک کے سی ای او کو بجلی کھمبوں سے جانوں کا تحفظ یقینی بنانے اور پمپنگ سٹیشنز کو بلا تعطل بجلی فراہمی یقینی بنانے کا حکم صادر کیا گیا ہے۔ بحیرہ عرب میں سمندری طوفان بائپر جوائے مزید شدت اختیار کرگیا جس کے بعد ممکنہ خطرات کے پیش نظر ٹھٹھہ اور بدین کی ساحلی پٹی سے لوگوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی کردی گئی۔ شاہ بندر، جاتی اورکیٹی بندرکے دیہات سے 50 ہزار افرادکا انخلا کیا جائے گا۔ بدین کے زیرو پوائنٹ کے گاو¿ں سے 2 ہزار افراد کی محفوظ مقامات پر منتقلی کردی گئی ہے۔ حکام کاکہنا ہے کہ طوفان ٹکرانے سے سمندر میں 4 تا 5 میٹر اونچی لہریں اٹھیں گی۔ پانی بہت آگے آجائے گا جبکہ 17 سے 18 جون تک طوفان کا اثر کم ہوجائے گا۔ محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ سسٹم کے مرکز کے گرد لہریں 35 سے40 فٹ تک بلند ہورہی ہیں جب کہ طوفان سے کیٹی بندر پر لہریں 8 سے 12 فٹ بلند ہوسکتی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے 13 جون سے ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔ جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 13 سے 14 جون کو اسلام آباد، مری، راولپنڈی، اٹک، چکوال اور سیالکوٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ حکام محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ چترال، دیر، سوات، ہری پور، چارسدہ، صوابی، پشاور اور مردان میں بھی بارش متوقع ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ 15 سے 18 جون کو کشمیر، گلگت بلتستان، چترال اور سوات میں بھی بارشوں کا امکان ہے جبکہ بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی متوقع ہے۔ بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان بائپر جوائے کے حوالے سے بھارتی محکمہ موسمیات نے بیان جاری کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی محکمہ موسمیات نے بتایا کہ طوفان بائپر جوائے 14جون تک ممکنہ طور پر شمال اور شمال مشرق کی طرف بڑھے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ بائپر جوائے کے زیر اثر ہوا¶ں کی رفتار 150کلومیٹر فی گھنٹہ تک بھی پہنچ سکتی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں طوفان کے زیر اثر ہوا¶ں کی وجہ سے متعدد پروازیں منسوخ کرکے رن ویز بند کردئیے گئے اور شہر میں ییلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔پاک فوج نے ہنگامی بنیادوں پر سمندری طوفان کے پیش نظر تمام گیریژنز کو عوام کی امداد اور ریسکیو کیلئے ہدایات جاری کر دیں۔ سول انتظامیہ کی مدد کیلئے پاک فوج کے تازہ دم دستے حیدر آباد‘ بدین اور ملیر کینٹ سے روانہ ہو گئے۔

ای پیپر-دی نیشن