حریم شاہ نے نازیبا وڈیوز عدالت میں دکھادیں ضمانت خارج ہونے پرٹک ٹاکر صندل خٹک گرفتار
اسلام آباد(وقائع نگار)سپیشل جج سینٹرل محمد اعظم خان کی عدالت سے ضمانت خارج ہونے پر معروف ٹک ٹاکر صندل خٹک کو نازیباویڈیو سکینڈل میں گرفتار کرلیا گیا۔گذشتہ روز درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت کے دوران درخواست گزار صندل خٹک اور مدعی مقدمہ حریم شاہ اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت پیش ہوئیں،دوران سماعت ملزمہ صندل خٹک نے بیان دیا حریم شاہ کی ویڈیوز ابھی لیک ہوئیں، مجھے سال سے تنگ کررہی ہے،حریم شاہ نازیبا تصاویر کے ذر یعے مجھے بلیک میل کر رہی اور مجھ پر الزام لگا رہی کہ میں نے حریم شاہ کے ساتھ زیادتی کرائی،میں نے نہ حریم شاہ کی ویڈیو بنائیں نہ لیک کیں،دوران سماعت ٹک ٹاکر حریم شاہ نے نازیبا وڈیوز اور تصاویر کمرہ عدالت میں دکھادیں، پراسیکیوٹر نے کہا ٹک ٹاک پر کشمیر کی آزادی کے لیے ویڈیوز نہیں ڈالی جاتیں،ٹک ٹاکرز جو ویڈیوز بناتے ہیں، سب کو معلوم ہے،وکلا کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے ملزمہ صندل خٹک کی درخواست ضمانت مسترد کردی جس پر وہاں موجود ایف آئی اے حکام نے کمرہ عدالت کے باہر اسے اپنی تحویل میں لے لیا۔