شہباز شریف سے ملاقات‘ چیئرمین نادرا نے استعفیٰ دیدیا
اسلام آباد (خبرنگارخصوصی+اپنے سٹاف رپورٹر سے) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹرریشن اتھارٹی (نادرا) کے چیئرمین طارق ملک نے استعفیٰ دے دیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات میں چیئرمین نادرا نے استعفیٰ پیش کیا۔ ذرائع نے بتایاکہ وزیراعظم نے چیئرمین نادرا کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے اور کابینہ ڈویژن کو طارق ملک کے استعفے کا نوٹیفکیشن جاری کرنیکی ہدایت بھی کی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ طارق ملک کے استعفے کا نوٹیفکیشن جاری کرکے متعلقہ وزارتوں کو بھجوایا جائے۔ ایف آئی اے نے مستعفی چیئرمین نادرا طارق ملک کی بیرون ملک روانگی کیلئے کوئی باضابطہ حکمنامہ جاری نہیں کیا ایف آئی اے ذرائع کے مطابق اس حوالے سے مجاز حکام سے استفسار کیا گیا لیکن تاحال کوئی جواب نہیں دیا گیا۔