• news

عمران خان کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 27 جون تک توسیع

لاہور (خبر نگار) انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے جناح ہاؤس حملہ، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان جلانے کے تین مقدمات میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی عبوری ضمانت میں 27 جون تک توسیع کر دی۔ وکیل نے حاضری معافی کی درخواست میں موقف اختیار کیا چیئرمین تحریک انصاف کی طبعیت ناساز ہے۔ اسلام آباد سے رات دیر سے واپس آئے ان کو  تھکن اور بخار ہے، حاضری معافی درخواست منظور کی جائے، عدالت نے پی ٹی آئی چیئرمین کو شامل تفتیشی ہونے کا حکم  دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر جے آئی ٹی کے  سربراہ سے تفتیشی رپورٹ طلب کر لی۔

ای پیپر-دی نیشن