• news

اے این پی‘ گورنر کے پی میں اختلافات‘ وزیراعظم کو آگاہ کر دیا

پشاور (این این آئی) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) اور گورنر خیبر پی کے حاجی غلام علی کے درمیان اختلافات سامنے آگئے۔ اے این پی خیبر پی کے کے صدر ایمل ولی نے وزیراعظم شہباز شریف کو گورنر کے رویے سے متعلق آگاہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق ایمل ولی خان نے کہا گورنر کا عہدہ سیاسی فائدوں کیلئے استعمال ہو رہا ہے۔ ایمل ولی نے  کہا خیبر پی کے میں گورنر راج نافذ ہے۔ وفاق اپنے نمائندے کو آئینی دائرہ اختیار سے تجاوز سے منع کرے۔ انہوںنے کہا گورنر نے مداخلت بند نہیں کی تو ہم اپنا راستہ اختیار کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن