• news

مقبوضہ کشمیر: قابض فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری، مزید 2نواجوان شہید

 سری نگر(کے پی آئی)  بھارتی فوج نے شمالی کشمیر میں 2کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے ۔بھارتی فوج نے  نوجوانوں کو ضلع  کپواڑہ    کے علاقے ڈوبنارمژھل میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔جبکہ جموں میں نامعلوم مسلح افراد نے تین افراد کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔ یہ واقعہ ضلع کے علاقے رام گڑھ میں رنگور اڈہ کے قریب پیش آیا۔ دوسری جانب جنوبی کشمیر کے ایک ہوٹل میں آگ لگنے سے ایک بھارتی خاتون سیاح ہلاک ہو گئی ہے۔ پہلگام کے ایک ہوٹل میں آگ لگنے سے ہوٹل نقصان پہنچا ہے۔ فائر بریگیڈ اور مقامی لوگوں نے آگ پر قابو پایا۔ ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے چیئرمین شبیر احمد شاہ نے کہا ہے کہ مودی حکومت بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں جائز سیاسی آوازوں کو دبانے کے لیے عدلیہ کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں اور عالمی برادری خطے میں بڑھتی ہوئی بھارتی ریاستی دہشت گردی کا موثر نوٹس لے۔

ای پیپر-دی نیشن