• news

ترسیلات زر میں 12.8 فیصد کمی، موصول رقم کا حجم 24 ارب 80 کروڑ ڈالر رہا

کراچی (کامرس رپورٹر) مالی سال 23ء کے ابتدائی گیارہ مہینوں میں ترسیلاتِ زر کی مد میں موصول ہونے والی رقوم کا حجم24 ارب80 کروڑ ڈالر رہا۔ سٹیٹ بنک کی  جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے  مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی11 مہینوں کے دوران بیرون ملک  مقیم پاکستانیوں کی جانب سے وطن بھیجی گئی رقوم  کا مجموعی حجم24 ارب80 کروڑ ڈالر رہا، جو گذشتہ برس  کی اسی مدت کے مقابلے میں 12.8  فیصد کم ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق مئی کے مہینے میں کارکنوں کی ترسیلاتِ زر کی مد میں2 ارب 10کروڑ ڈالر موصول ہوئے۔ نمو کے لحاظ سے مئی  میں ترسیلاتِ زر میں4.4  فیصد ماہ بہ ماہ اور 10.4 فیصد سال بسال کمی آئی۔ مئی  میں ترسیلات زر کی آمد کے اہم ممالک میں سعودی عرب (524ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (335.8ملین ڈالر)، برطانیہ (306.5ملین ڈالر) اور امریکہ (257.2ملین ڈالر) شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن