فیول ایڈجسٹمنٹ: بجلی 1.61 روپے یونٹ مہنگی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حکومت نے بجلی ایک بار پھر مہنگی کر دی۔ بجلی کی قیمتوں میں ایک روپیہ 61 پیسے اضافہ کر دیا گیا۔ نیپرا نے اس حوالے سے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رواں ماہ کے بلوں پر ہو گا۔ اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین کے سوا سب پر ہو گا جبکہ اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہو گا۔