نازیبا ویڈیو لیک کیس، گرفتار ٹک ٹاکرصندل خٹک کو جوڈیشل کردیاگیا
اسلام آباد(وقائع نگار)سینئر سول جج شبیر بھٹی کی عدالت نے ٹک ٹاک حریم شاہ کی نازیبا ویڈیو لیک کرنے کے کیس میں گرفتار ٹک ٹاک صندل خٹک کو جوڈیشل کردیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران ایف آئی اے حکام نے صندل خٹک کو عدالت پیش کرتے ہوئے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی،تفتیشی افسر نے کہاکہ شریک ملزم عائشہ ناز کو شامل تفتیش کرنا ہے اور مزید تفصیلات لینی ہیں،اس موقع پر ملزمہ کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ موبائل پہلے ہی تفتیشی افسر کی تحویل میں ہے،جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں ہے،عدالت نے تفتیشی افسر کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے صندل خٹک کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کاحکم دیدیا۔