ای او بی آئی 6ہفتے میں جائیدادوں کے تنازعہ پر فیصلہ کرے: سپریم کورٹ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے ای او بی آئی کو چھ ہفتوں میں جائیدادوں کے تنازعہ سے متعلق فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا ہے کہ ای او بی آئی ایک بڑا ادارہ ہے، اسے دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کریں۔ 10 سال کے مقابلے میں آج پراپرٹی کی قیمتیں کہاں سے کہاں پہنچ گئی ہونگی۔ جن کے کروڑوں پھنسے ہوئے ہیں وہ بھی پاکستانی شہری ہیں۔ پیسوں کے معاملے پر عدالت عدم اطمینان کا شکار رہتی ہے۔ افسری کرنے کے بجائے انہیں بتائیں کہ حالات بدل گئے ہیں۔ امید ہے ای او بی آئی دیانت داری کے ساتھ فیصلہ کرے گا۔ جن کے پیسے واپس کرنے ہیں واپس کریں ورنہ پراپرٹی ان کے حوالے کی جائے۔ اس مسئلے کا ای او بی آئی کو حل نکالنا ہو گا۔ چیئر پرسن ای او بی آئی نے مہلت طلب کی جس پر عدالت نے سماعت اگست تک ملتوی کر دی۔