• news

مقدمات فوجی عدالتوں کی رپورٹس سے آگاہ‘ پاکستانی حکام سے رابطہ ہے: امریکہ

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں مبینہ طور پر ملوث شہریوں کے کیس فوجی عدالتوں میں چلانے کی رپورٹس سے آگاہ ہیں۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستانی حکام کیلئے جمہوری اقدار‘ قانون کی حکمرانی کی عزت کریں۔ انسانی حقوق‘ جمہوریت‘ قانون کی پاسداری اور صحافیوں کی سکیورٹی پر پاکستانی حکام سے رابطہ ہے۔ روسی تیل کی خریداری کے سوال پر کہا کہ ہر ملک کو اپنی توانائی کی ضروریات کے مطابق فیصلہ کرنا ہے۔ روسی تیل مارکیٹ ریٹ سے نہایت سستے داموں فروخت کیا گیا۔ امریکہ نے روسی انرجی ایکسپورٹ پر  پابندیاں نہیں لگائیں۔ امریکہ اور اتحادیوں نے جو حد مقرر کی اس سے روسی تیل کی قیمت گری۔ اندازہ ہے کہ اس سے روس 100 بلین ڈالر کے اضافی ریونیو سے محروم رہا۔ یہ رقم جنگ میں لگ سکتی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن