• news

ڈی پی ایس کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کیلئے فنڈز دیدیئے گئے ہیں:کمشنر

لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ڈویژنل پبلک سکول و کالج ماڈل ٹاون و ٹاون شپ کے حوالے سے خصوصی اجلاس میں ڈی پی ایس انفراسٹرکچر میں بہتری، آئی ٹی لیبز، ہاسٹل کی رینوویشن و کلاس رومز ایمپرومنٹ کا جائزہ لیا۔کمشنر لاہور نے کہا کہ ڈی پی ایس کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کیلے فنڈز مہیا ہوگئے ہیں۔ ڈی پی ایس میں ٹیلنٹ ہنٹنگ پروگرام شروع کرنیکا فیصلہ کیا گیا۔تمام ہیڈ آف ونگز بریفنگ دینگے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ کلبز اورسپورٹس سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے ڈی پی ایس میں بہت زیادہ گنجائش ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن