فیروز والہ : لاکھوں کے ڈاکے ‘شہری قیمتی اشیاء ‘نقدی سے محروم
فیروز والہ( نامہ نگار )رانا ٹاؤن میں ڈاکو دن دہاڑے وکیل کامران کے گھر داخل ہو کر اہل خانہ کو یرغمال بناکر 50 لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور چار لاکھ روپے کی رقم دیگر قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے۔چوروں نے ماناوالا میں غیر ملکی پلٹ شہری فریاد جٹ کے گھرسے70لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور سات ہزار سعودی ریال اور دیگر قیمتی سامان چوری کرلیا۔رچنا ٹاؤن کے قریب ڈاکو ناکہ لگا کر متعدد راہگیروں سے نقدی موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔ کوٹ عبدالمالک میں ڈاکو محمد اسلم سے ڈیڑھ لاکھ روپے رقم چھین کر لے گئے۔