• news

ریسٹورنٹس مالکان سے مبینہ رشوت وصولی ‘شاہدرہ پولیس کیخلاف احتجاج

لاہور(نامہ نگار)انجمن تاجران نعیم میر گروپ شاہدرہ جی روڑ کے عہدیداروں نے تھانہ شاہدرہ پولیس کی جانب سے تاجروں کو آئے روز ہراساں کرنے کیخلاف مین جی ٹی روڑ پہ احتجاج کیاگیا۔ آئی جی پنجاب سے ایس ایچ او خرم شہزاد‘ ایس آائی ذوالفقار اور محرر عرفان کی معطلی کا مطالبہ کیا گیا۔ صدر انجمن تاجران شاہدرہ عبدالروف نیازی نے کہا کہ سب انسپکٹر ذوالفقار ایس ایچ او کے ایما پر فوڈ پوائنٹس سے کھانے کے پیسے مانگنے والے ریسٹورنٹ مالکان کو تھانے لیجا کر مختلف طریقوں سے ہراساں کرکے مبینہ طور پر رشوت کی صورت میں ماہانہ لاکھوں روپے بٹورتا ہے۔انہوں نے پولیس افسروںکی معطلی تک روزانہ مختلف شاہراہوں اور پولیس افسروں کے دفاتر کے باہر احتجاج و دھرنا کا اعلان بھی کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن